پہلی بلاول بھٹو زرداری انٹر اسکول وومین کھو کھو چمپئن شپ

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) ابو ریحان اسپورٹس کے زیر اہتمام پہلی بلاول بھٹو زرداری انٹر اسکول وومین کھو کھو چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں نارتھ کراچی جیمخانہ پر ہورہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں کراچی سے 16 اسکولوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکریٹری شہروز علوی کے مطابق چیمپئن شپ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں ہے تمام سہولیات بھی ٹورنامنٹ کمیٹی خود فراہم کرے گی۔

ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین شبیر احمد، ڈائریکٹر ٹورنامنٹ ریحانہ آصف جبکہ شاہانہ را،فرحین رفیق اور شیخ محمد شکیل رکن کمیٹی ہونگے۔ تمام شریک ٹیمیں آرگنائزنگ سیکریٹری شہروز علوی سے رابطہ کریں۔
وقت اشاعت : 24/09/2021 - 23:23:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :