چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ: دفاعی چمپئن نیشنل بینک، واپڈا، نیوی اورماڑی پیٹرولیم نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چمپئن نیشنل بینک، واپڈا، نیوی اورماڑی پیٹرولیم نے سیمی فائینل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، پنجاب، پورٹ قاسم، پاکستان آرمی اور ایئر فورس کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئیں، رانڈ میچز کا مرحلہ مکمل، ایونٹ کے پانچویں روز ماڑی پیٹرولیم، پاکستان آرمی اور دفاعی چمپئن نیشنل بینک نے فتوحات حاصل کرلیں۔

(جاری ہے)

نیول سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جاری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے پانچویں دن کے پہلے میچ میں ماڑی پیٹرولیم کی ٹیم نے پاکستان ائیر فورس کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی.فاتح ٹیم نے ہفتے کو کھیلے گئے گروپ اے کے آخری میچ میں پاک فضائیہ کو دو گول سے زیر کرلیا.ماڑی پیٹرولیم کے وقار علی اور علی انور نے بالترتیب 07 ویں اور 38 ویں منٹ میں گول اسکور کئے .

گروپ اے سے پاکستان واپڈا پہلے ہی فائنل فور کیلئے کوالیفائی کرچکی ہی. ماڑی پیٹرولیم کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے پنجاب کی ٹیم کو باآسانی دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے ہرادیا.پاکستان آرمی کے لیفٹ ان شاہد علی نے ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کیا .فاتح ٹیم کے شاہد علی نے تین، وسیم اکرم اور محمد سفیر نے دو، دو جبکہ احمد سہیل نے ایک گول اسکور کیا.پنجاب کی جانب سے کپتان اشعر طارق اور اکبر علی نے ایک، ایک گول اسکور کیا.شاہد علی کو ہیٹ ٹرک بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا .

گروپ بی کے آخری میچ میں دفاعی چیمپئن نیشنل بینک نے پاکستان نیوی کو 1-2 گول سے شکست دیدی . نیشنل بینک کی جانب سے کپتان ابوبکر محمود اور عامر علی نے ایک، ایک گول اسکور کیا.پاکستان نیوی کی جانب سے اسد عزیز نے میچ کے آخری منٹ میں گول اسکور کیا.ابوبکر محمود میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے .جیت کیساتھ نیشنل بینک نے 9 پوائنٹس کیساتھ گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی.ٹورنامنٹ میں کل اتوار کو آرام کا دن ہی.پیر کو پہلے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں دوپہر دو بجے مد مقابل ہونگیں .دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن نیشنل بینک اور ماڑی پیٹرولیم کے درمیان چار بجے کھیلا جائے گا.
وقت اشاعت : 25/09/2021 - 23:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :