اولمپیئن طلحہ طالب کے والد سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم شہزاد عزیز نے وزیر ہوا بازی غلام سرور بن کر طلحہ طالب کے والد کو فون کیا، گاڑی گفٹ کرنیکا کہہ کر سوا 3 لاکھ کا فراڈ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 27 ستمبر 2021 17:46

اولمپیئن طلحہ طالب کے والد سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 ستمبر 2021ء ) ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے اولمپین طلحہ طالب کے والد سے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے گاڑی گفٹ کرنے کا کہہ کر طلحہ طالب کے والد سے سوا 3لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے اولمپیئن طلحہ طالب کے والد سے فراڈ کرنے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔

ملزم شہزاد عزیزنے وزیر ہوا بازی غلام سرور بن کر طلحہ طالب کے والد کو فون کیا اور گاڑی گفٹ کرنے کا کہہ کر طلحہ طالب کے والد سے سوا 3 لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اولمپئن طلحہ طالب کے والد نے وزیراعظم پورٹل میں شکایت درج کرائی تھی۔ دوسری جانب اف آئی اے سائبر کرائم نے ڈھرکی میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بتایا کہ ملزم بیروزگار نوجوانوں کو آن لائن کاروبار کا جھانسہ دیتا تھا اور شہریوں کے پیسوں پر مختلف ممالک کے دورے کرتا تھا ، ملزم نے بڑے بڑے ہوٹلوں میں سیمینار بھی کرائے۔                                                                                                                         
وقت اشاعت : 27/09/2021 - 17:46:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :