مارٹن گپٹل کا دورہ پاکستان کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار

پاکستان سے میچز ہوجاتے تو تیاری کا اچھا موقع مل جاتا : کیوی کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 اکتوبر 2021 14:56

مارٹن گپٹل کا دورہ پاکستان کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار
ویلنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اکتوبر 2021ء ) نیوزی لینڈ کے سٹار بیٹسمین مارٹن گپٹل نے بھی دورہ پاکستان کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ مارٹن گپٹل کا کہنا ہے کہ پاکستان سے میچز شیڈول کے مطابق ہوجاتے تو تیاری کا اچھا موقع مل جاتا ، وہ پاکستان کے خلاف میچ کے منتظر تھے لیکن فیصلے سے مایوسی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سخت حریف ہے اور یو اے ای کی کنڈیشز میں وہ اور بھی زیادہ سخت ہوں گے۔

(جاری ہے)

کیوی کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات سے احسن طریقہ سے نمٹا جاسکتا تھا لیکن دورہ منسوخ کرنا مایوسی کا سبب بنا، امید ہے پاکستان میں جلد کرکٹ شروع ہوگی۔ گپٹل نے بتایا ان کی بیوی نے ملنے والی دھمکی آمیز ای میل کا انہیں نہیں بتایا تھا۔ دوسری جانب کیوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے رمیزراجہ سے رابطہ کیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دورہ ری شیڈول کرنے پر بات کررہے ہیں۔ نیوزی لینڈ میڈیا کا کہنا ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام 2023ء سے پہلے ٹور ری شیڈول ہوسکتا ہے۔                                                                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 08/10/2021 - 14:56:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :