ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: صہیب مقصود نے آصف علی پر تنقید کرنیوالے فہد مصطفیٰ کو کرارا جواب دیا

امید ہے کہ آصف علی ورلڈ کپ میں دنیا کو دکھائے گا کہ وہ کس قابل ہے: مڈل آرڈر بلے باز کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 اکتوبر 2021 15:41

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: صہیب مقصود نے آصف علی پر تنقید کرنیوالے فہد مصطفیٰ کو کرارا جواب دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اکتوبر 2021ء ) پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود نے جارح مزاج ہٹر آصف علی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان میں پاکستان کو میچز جتوانے کی پوری اہلیت موجود ہے ۔ آصف علی پاکستان کے لیے اب تک کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں اور قومی ٹی 20 کپ میں بھی میچ وننگ اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں ۔ ناراض شائقین نے انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ کی ابتدائی ٹیم میں شامل کرنے اور پھر نظر ثانی شدہ سکواڈ میں برقرار رکھنے پر سلیکٹرز پر تنقید کی تھی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستانی اداکار اور ٹی وی شو کے میزبان فہد مصطفیٰ نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے آصف علی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ افتخار احمد ایک مکمل آل راؤنڈر ہے، میرے خیال میں اسے آصف علی کی بجائے ٹیم میں ہونا چاہیے تھا ، میں اب بھی سوچ رہا ہوں کہ آصف علی کون ہے ، اسے تبدیل کیوں نہیں کیا جاتا؟‘‘، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں شعیب اختر ، راشف لطیف اور کھیلوں کے تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز کوبھی ٹیگ کیا۔

(جاری ہے)

صہیب مقصود نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے افتخار اور آصف علی دونوں کی تعریف کی۔ انہوں نے آصف علی کو نمبر 6 پوزیشن کا میعاری کھلاڑی قرار دیا۔ صہیب مقصود نے ٹویٹ کیا کہ ’’مجھے امید ہے کہ آصف علی ورلڈ کپ میں دنیا کو دکھائے گا کہ وہ کس قابل ہے، نمبر 4 اور 6 پوزیشن پر کھیلنا ٹی 20 میں بالکل مختلف چیز ہے‘‘۔
واضح رہے کہ آصف علی نے قومی ٹی ٹونٹی کپ کے 7 میچوں میں 31 کی اوسط سے صرف 124 رنز بنائے ،ان کا بہترین سکور 43 رہا۔
وقت اشاعت : 14/10/2021 - 15:41:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :