انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال ہالینڈ کا دورہ کرے گی، انگلش ٹیم ہالینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی، ای سی بی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:48

انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال ہالینڈ کا دورہ کرے گی، انگلش ٹیم ہالینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی، ای سی بی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال جون میں ہالینڈ کا دورہ کرے گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ( ای سی بی )نے دورہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم آئندہ سال جون 2022میں ہالینڈ کے دورے کے دوران تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

رواں سال دورہ ہالینڈ کورونا وائرس کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔

انگلینڈ اور ہالینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین امسٹولین میں کھیلے جانے والے تین ون ڈے میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔ یہ میچز17 ، 19 اور 22  جون کو وی آر اے گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے سپر لیگ 2023میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے اہلیت کا تعین کرے گی۔ ہالینڈ آئی سی سی کا ایسوسی ایٹ رکن ہے اور  سپر لیگ میں آخری نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 15/10/2021 - 12:48:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :