عید میلاد النبیؐ،نیشنل روپ سکیپنگ چمپئن شپ ملتوی کردی گئی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 17 اکتوبر سے کراچی میں کھیلی جانے والی نیشنل روپ سکیپنگ چمپئن شپ عید میلاد النبیؐ کے ملتوی کر دی گئی ہے۔ پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں اور انتظامات مکمل تھے اور چمپئن شپ کے فائنل مقابلے 19اکتوبر کو کھیلے جانے تھے، لیکن 19 اکتوبر کو عید میلاد النبی ہے جس کے باعث کھلاڑی اپنے اپنے علاقوں میں واپس نہیں پہنچ سکتے تھے جس کے چمپئن شپ کو ملتوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیمپئین شپ کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز بعد کیا جائے گا اور چمپئن شپ میں چھ کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز اینڈ ڈبلز، مینز ٹیم اور لیڈیز ٹیم ایونٹ شامل ہیں۔ اور ان مقابلوں کے بعد کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد بھی تقسیم کی جائیں گے۔ مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے 40 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کے لئے انتخاب کیا جائے گا اور منتخب کھلاڑی تھائی لینڈ اور ملائشیاء کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 16/10/2021 - 15:25:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :