پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچز پرسوں کھیلے جائیں گے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 11:09

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچز پرسوں کھیلے جائیں گے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچز پرسوں اتوار کو میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ کراچی یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا اور لائلپور کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

(جاری ہے)

کوآرڈینیٹر تیمور کیانی نے بتایا کہ لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے)، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔


وقت اشاعت : 23/10/2021 - 11:09:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :