شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) الکرم اسپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے کھیلے گئے میچ میں نیو نوبل کرکٹ کلب نے میٹرو کرکٹ کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیدی۔ میٹرو کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کئے علی نے 53 رنز شاہد نے 50 رنز بنائے ۔

حارث خان نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں نیو نوبل کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ رضی نے 44 رنز ، کامران نے 33 رنز اور مزمل نے 29 رنز اسکور کئے۔ کاشف نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں گلشن کرکٹ کلب نے فیروز آباد کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ فیروز آباد کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 157 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ محمد اقبال نے شاندار 52 رنز جبکہ اسرار نے 26 رنز اسکور کئی. جمیل اور وہاب نی2, 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا. جواب میں گلشن کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ محمد یاسین نے ناقابل شکست 57 رنز اور شہزاد نے 29 رنز اسکور کئے۔ حماد نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 21:46:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :