چھٹی پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے، اعجاز الرحمن

پیر 25 اکتوبر 2021 14:39

چھٹی پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے، اعجاز الرحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ چھٹی پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹین پن بائولنگ کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھٹی پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ کا آغاز کراچی میں ہوگیا ہے ،ٹورنامنٹ میں دفاعی چمپئن سجاد شاہ سمیت ٹاپ باؤلنگ رینکنگ پیلئرز سمیت پورے پاکستان سے 12سو بولرز ایکشن میں نظر آئیں گے، 25 سے 30 اکتوبر تک باؤلنگ ارینا کلب کار ساز میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ پانچ کٹیگری سنگلز، ایمرچرز، اسٹوڈنٹس، ڈیف اور میڈیا کٹیگری میں 1200 سے زیادہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ڈیف یعنی خصوصی بچوں کے لئے ایک سیشن مخصوص ہے، تمام میچز سہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے کھیلے جائیں گے، سنگلز کٹیگری: میں 75 کھلاڑی ،ایمرچرز کٹیگری: میں 50 کھلاڑی،اسٹوڈنٹ کٹیگری: میں 100 اسکولز کے 1000 ہزار طالب علم ایکشن میں نظر آئیں گے، اس ٹورنامنٹ میں جہاں ہم نے بڑے اسکولز کے بچوں کو موقع دینے کے ساتھ ایسے پرائیوٹ اسکولز کے بچوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کا تعلق لیاری، ملیر اورنگی ٹاؤن اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں سے ہے، ہرسال کی طرح اس بار بھی میڈیا کٹیگری کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہر کٹیگری کے ٹاپ تھری پرفارمر کو ٹرافی کے ساتھ کیش ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے جائیں۔ٹورنامنٹ کے پہلے اور دوسرے روز انٹر اسکول اور ڈیف خصوصی بچوں کے درمیان مقابلے ہونگے، ٹورنامنٹ کے تیسرے روز 27 اکتوبر کو ایمرچرز کٹیگری، 28 اکتوبر اور 29 اکتوبر کو ماسٹر سنگلز کٹیگری کے مقابلے ہونگے۔ 30 اکتوبر کو ماسٹر سنگلز کٹیگری کے فائنل مقابلے اور میڈیا کٹیگری کے مقابلے شیڈول ہیں۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 14:39:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :