ارینا کمیلیا اور کرسٹینا اینڈریا میٹونے رومانیہ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 29 اکتوبر 2021 16:56

ارینا کمیلیا اور کرسٹینا اینڈریا میٹونے رومانیہ اوپن  ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی  فائنل  کے لئے کوالیفائی کر لیا
بخارسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2021ء) ارینا کمیلیا اور ان کی ہم وطن رومانین جوڑی دار کرسٹینا اینڈریا میٹو   رومانیہ اوپن  ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی  فائنل  رائونڈ میں پہنچ گئی۔ انہوں نے رومانیہ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں مونیکا نکولیسکو اور ایلیناگیبریلا روس  پرمشتمل رونین تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام رومانیہ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میچ میں ارینا کمیلیا اور ان کی ہم وطن رومانین جوڑی دار کرسٹینا اینڈریا میٹونے  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مونیکا نکولیسکو اور ایلیناگیبریلا روس  پرمشتمل رونین تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو5-7، 6-0 اور 8-10 سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 29/10/2021 - 16:56:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :