آصف علی کی سیمی فائنل سے قبل دبئی میں پتنگ بازی کی ویڈیو وائرل

جارح مزاج بلے باز نے اپنی پتنگ بازی پر مہارت کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 نومبر 2021 12:28

آصف علی کی سیمی فائنل سے قبل دبئی میں پتنگ بازی کی ویڈیو وائرل
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 نومبر 2021ء ) چھکے چوکوں کی برسات کرنے والے مڈل آرڈر بیٹر آصف علی کی سیمی فائنل کے بڑے مقابلے سے قبل دبئی میں پتنگ اڑانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور پھر افغانستان کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ حال ہی میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے آصف علی نے یہ ویڈیو منگل کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی مہارت سے پتنگ اڑا رہے ہیں۔

آصف علی کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس سے صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔ قومی ٹیم 2 روز کے آرام کے بعد آج سے آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل کی تیاری شروع کرے گی جو 11 نومبر کی شام پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔                                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 10/11/2021 - 12:28:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :