ٹی 20 میں چاروں میڈن اوور، کینیڈا کے بولر نے تاریخ رقم کردی

جمعہ 19 نومبر 2021 15:33

ٹی 20 میں چاروں میڈن اوور، کینیڈا کے بولر نے تاریخ رقم کردی
سینٹ جورج(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2021ء) کینیڈا کے سعد بن ظفر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں چاروں اوور میڈن کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

(جاری ہے)

ٹی 20 ورلڈ کپ امریکا کوالیفائر میں پاناما کے خلاف میچ میں سعد نے اپنے کوٹے کی تمام 24 بالز پر ایک بھی رن نہیں بننے دیا، اس دوران انھوں نے 2 وکٹیں بھی لیں جبکہ ان کے ا?خری اوور کی پہلی گیند پر ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوا۔کینیڈا نے اس مقابلے میں 208 رنز سے کامیابی حاصل کی، 35 سالہ سعد بن ظفر سے قبل کفایتی بولنگ کا ریکارڈ کویت کے محمد اسلم کے پاس تھا جنھوں نے سعودی عرب کے خلاف فروری 2020 میں 3 رنز کے عوض 2 وکٹیں لی تھیں۔
وقت اشاعت : 19/11/2021 - 15:33:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :