uمعین علی نے ٹی ٹین لیگ میں تیز ترین نصف سنچری سکور کر ڈالی

اتوار 28 نومبر 2021 17:35

Uمعین علی نے ٹی ٹین لیگ میں تیز ترین نصف سنچری سکور کر ڈالی
Oدبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) دبئی میں ٹی ٹین لیگ کے جاری ایڈیشن میں آل رائونڈر معین علی نے نادرن وارئیرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی، معین علی نے صرف 16 گیندوں پر اپنی نصف سنچری سکور کی جبکہ انہوں نے صرف 23 گیندوں پر 77 رنز بنائے، معین علی نے کینر لیوس کے ساتھ ملکر 146 رنز کی ناقابل شکست اوپننگ شراکت بھی قائم کی، کینر نے صرف 32 گیندوں پر 65 رنز سکور کئے، دونوں کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت نادرن وارئیرز نے ٹیم ابوظہبی کو دس وکٹوں سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ٹیم ابوظہبی نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر دس اوورز میں 145 رنز بنائے تھے جس میں کولن انگرام کے 61 اور لیام لیوونگسٹون کے 27 رنز نمایاں تھے، جواب میں نادرن وارئیرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرکے میچ دس وکٹوں سے جیت لیا، معین علی 77 اور کینر لیوس 65 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے
وقت اشاعت : 28/11/2021 - 17:35:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :