ون وہیل اور بغیر فریم سائیکل ریس، ابو الخیر نے مقابلہ جیت لیا

ہل پارک اسپورٹس کے تحت ایونٹ میں شاہ میر نے دوسری اور محمد رمضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ہل پارک اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے تعاون سے ون وہیل اور بغیر فریم سائیکل ریس کا مقابل ہل پارک فیروز آباد میں منعقد کیا گیا جس میں 10کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ون وہیل اور بغیر فریم سائیکل ریس میں گونگے بہرے اسپیشل پلیئر ابو الخیر نے پہلی پوزیشن، شاہ میر نے دوسری پوزیشن اور محمد رمضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر چیف گیسٹ اموچر ہیڈ کوچ پاکستان ملک بلوچ ملنگ اور سابق یو سی ناظم حبیب حسن نے ونر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔

اس موقع پر ملک بلوچ ملنگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سائیکلنگ کا بے پناہ ٹیلنگ موجود ہے اچھے کوچز کے ذریعے کھلاڑیوں کی تربیت سے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلئے کھلاڑی تیار کئے جا سکتے ہیں سابق یو سی ناظم حبیب حسن نے کہا کہ سائیکلنگ کے فروغ کی ضرورت ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت وسائل فراہم کرے ۔ علاوہ ازیں گونگے بہرے اسپیشل پلیئر ابو الخیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انٹرنیشنل مقابلوں میں ایک پہیہ سائیکل اور بغیر فریم سائیکل ریس میں فتح حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرنا مشن ہے۔
وقت اشاعت : 03/12/2021 - 00:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :