کور کمانڈر پولو کپ ،فیصل فنڈزپولو اور بی این /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیمیں سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئیں

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ 2021 کے تیسرے دن دو اہم میچز کھیلے گئے جن کے بعد ٹیم فیصل فنڈزپولو اور بی این /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیمیں سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولوفیلڈز کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس کور کمانڈر پولو کپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

پہلا میچ پاکستان پارک میں فیصل فنڈزپولو ٹیم اور ماسٹر پینٹس کے درمیان کھیلا گیا جس میں فیصل فنڈز پولو ٹیم نے 12-5 سے کامیابی حاصل کی۔ فیصل فنڈز پولو ٹیم کی طرف سے میاں عباس مختار نے شاندار کھیل پیش کیا اور پانچ گول سکور کیے جبکہ وقاص خان نے چار، تھامس رینسو نے دو اور کپتان شیخ محمد رافع نے ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

ہارنے والی ماسٹر پینٹس کی طرف سے بلال حئی نے تین جبکہ ایون پاور نے دو گول سکور کیے۔

فیصل فنڈز پولو ٹیم کے کپتان شیخ محمد رافع کا کہنا تھا کہ ٹیم نے پہلے میچ کے بعد شاندار کم بیک کیا اور سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فوٹریس سٹیڈیم لاہور کینٹ میں تین ٹیموں کے درمیان چھ چکروں کا میچ کھیلا گیا جس کی فاتح ٹیم بی این /ڈائمنڈ پینٹس رہی جنہوں نے پہلا میچ امپریل ہومز کے خلاف دو دو گول سے برابر کھیلا مگر دوسرے میچ میں پلاٹینم ہومز کو 2-1 سے ہرا دیا تیسرے میچ میں پلاٹینم ہومز نے امپریل ہومز کو 6-2 سے ہرا دیا۔ اس طررح تین پوائنٹس کے ساتھ بی این /ڈائمنڈ پینٹس نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 03/12/2021 - 00:09:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :