پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے قبل پشاور زلمی کی سرگرمیاں جاری، خیبرپختونخوا کے بعد پشاور زلمی کے کشمیر میں بھی ٹرائلز

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:11

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے پی ایس ایل فرنچائز پشاور کی جانب سے سے سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے خیبر پختونخوا کے بعد آزاد کشمیر میں بھی پشاور زلمی کی جانب سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور کوچ محمد اکرم نے نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے۔

اس سے قبل پشاور زلمی صوابی جمرود اور پشاور میں بھی ٹرائلز کا انعقاد کر چکی ہے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے پہلے پشاورزلمی ایمرجنگ کیٹیگری کیلئے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کر رہی ہے اور ساتھ ہی مستقبل کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کا ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جا رہا ہے ہے۔ چھ دسمبر کو میر پور میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 04/12/2021 - 22:11:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :