آصف علی بے صبری سے آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کے منتظر

کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں چاہنے والوں کی توقعات پر پورا اتروں: جارح مزاج بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 دسمبر 2021 11:43

آصف علی بے صبری سے آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کے منتظر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 دسمبر 2021ء ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف اہم موقع پر ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے والے آصف علی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی آمد کا بے صبری سے انتظار کرنے لگے ہیں ، اپنے بیان میں آصف علی نے کہا کہ ٹیم آسٹریلیا پاکستان آئے ، میں بے صبری سے منتظر ہوں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان آ رہی ہے ، آسٹریلیا کے خلاف میچز پاکستان کے مختلف وینیوز پر ہون گے اور آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے شائقین کرکٹ بہت محظوظ ہوں گے ، کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں چاہنے والوں کی توقعات پر پورا اتروں ۔

جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ، اللہ تعالیٰ دونوں کو ایسے ہی کامیابیاں عطا کرتا رہے اور پاکستان کیلئے ریکارڈز بنتے رہیں ۔ پی ایس ایل سیزن 7 سے متعلق آصف علی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہا ہے اس لئے بہت پرجوش ہوں ، شائقین سٹیڈیم آکر میچ دیکھیں ۔                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 23/12/2021 - 11:43:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :