نیشنل جونیئر بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ 12 ستمبر سے پشاور میں منعقد ہونگے

ہفتہ 6 ستمبر 2014 19:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) خیبرپختونکوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل جونیئر بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ 12 ستمبر سے پشاور کے عادل خان سوئمنگ پول پشاور سٹیڈیم میں شروع ہوں گے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل آصف اورکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا باضابطہ افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ (ر) جنرل عاف حسن کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہے گا ۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کے تمام صوبے بشمول گلگت بلتستان بھی اس مرتبہ مقابلوں میں شرکت کررہی ہے جو کہ ایک احسن اقدام ہے مقابلون کیلئے خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن نے تقریباً تمام کام مکمل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور مختلف کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ۔ اس حوالے سے جنرل کونسل اجلاس زیر صدارت صلاح الدین قریشی ہوا اور آخری جنرل کونسل کی کاروائی کی بھی منظوری دی گئی ۔

یہ مقابلے صوبے کیلئے ایک نیک شگون ہوگا 2012 میں جن ٹیکنیکل آفیشلز نے ریفریشر کورس سوئمنگ کا ہوا تھا ۔ اور جن لوگوں نے حصہ لیاتھا ان تمام آفیشلز کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اس مرتبہ بھی کورس کیلئے اپنا نام شام پانچ بجے عادل خان سوئمنگ پول پر آفس سیکرٹری کے پاس لکھوادیں 10 تاریخ کو ایک گھنٹہ کا کورس ہوگا اس مرتبہ سی سی پی او کے ساتھ سیکورٹی کیلئے میٹنگ بھی ہوگئی ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 06/09/2014 - 19:32:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :