سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئی،

واہگہ بارڈر پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے آفیشلز نے ٹیم کا استقبال کیا اور کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، لاہور لائنز لیگ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم بن چکی ہے، مینجر وقاص اکبر

پیر 8 ستمبر 2014 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی کبڈی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے تیسرے مرحلے میں کامیابی کے جھنڈرے گاڑنے کے بعد پیر کے روز بھارت سے واپس وطن پہنچ گئی، واہگہ بارڈر پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے آفیشلز نے ٹیم کا استقبال کیا، اس موقع پر کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کی کبڈی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے تیسرے مرحلے میں اتوار کے روز لدھیانہ میں بھارتی گلوکار یویوہنی سنگھ کی ٹیم یویو ٹائیگرز کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 69-59سے شکست دی، پیر کے روز لاہور لائنز کی ٹیم بھارت میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے واپس وطن پہنچ گئی، بارڈر پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے آفیشلز نے ٹیم کا استقبال کیا اس موقع کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور لائنز کے مینجر وقاص اکبر نے کہا کہ لاہور لائنز لیگ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم بن چکی ہے، ہمارے کھلاڑی کھیل میں جان کی بازی لگا دیتے ہیں ، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے فتح سے ہمکنار کیا اور بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے، وقاص اکبر نے کہا کہ لیگ میں شامل دوسری ٹیموں کے آفیشلز بھی ہمارے کھلاڑیوں کے کھیل کے معترف ہیں۔

وقت اشاعت : 08/09/2014 - 20:49:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :