ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کی پندرہ رکنی ٹیم ٹی ٹونٹی کیلئے فیصل آبا د روانہ

جمعرات 11 ستمبر 2014 15:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کی پندرہ رکنی ٹیم ساجد خان کی قیادت میں آل پاکستان انٹر لوپ سعید اجمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے فیصل آباد کیلئے روانہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ملک کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان علی کے مطابق فیصل آباد میں منعقدہ آل پاکستان انٹر لوپ سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ایم سی اے پشاورکی پندرہ رکنی ٹیم روانہ ہوگئی ٹیم کی قیادت ساجد خا ن کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں اسد آفریدی ،ہدایت خان ، ظاہر خان ، خان سلام ، ساجد آفریدی ،بلال خان ، عیسیٰ خان ، جمعہ باز،خالد ، فرہاد، رحمت خان ، حاجی محمد جان ،عمران آفریدی شامل ہیں ، جانس خان منیجر جبکہ اکرام خان کوچ کے فرائض انجام دینگے ۔

وقت اشاعت : 11/09/2014 - 15:56:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :