آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کی ٹرافی منگل پاکستان لائی جائے گی،ٹرافی کو لاہوراور کراچی میں عام لوگوں کیلئے نمائش کیلئے رکھا جائے گا

اتوار 14 ستمبر 2014 14:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2015ء کی ٹرافی رواں ہفتے منگل کو پاکستان لائی جائے گی۔ ٹرافی کو لاہور کراچی میں عام لوگوں کیلئے نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کی ٹرافی کو رواں ہفتے منگل کو رائل پام کلب لاہور میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔ ٹرافی کی مینار پاکستان کے احاطے میں نمائش کی تقریب منعقد ہوگی۔ بعدازاں ٹرافی کو کراچی میں ہونے والے قومی ٹی 20 کپ میں میچ کے دوران نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

وقت اشاعت : 14/09/2014 - 14:20:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :