پی ایس ایل کی7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

منگل 25 جنوری 2022 14:36

پی ایس ایل کی7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر موجود پاکستان سپر لیگ کے چینل پر گزشتہ شام کو ایونٹ کے آفیشل ٹریک کی ویڈیو ریلیز کی گئی ہے،یہ ویڈیو صرف 16 گھنٹوں میں ویڈیو شیئرنگ ایپ پر تقریباًً 2 ملین ویوز حاصل کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال پی ایس ایل کے آفیشل ٹریک میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے ،اس کے موسیقار عبداللہ صدیقی ہیں۔ آفیشل ٹریک نے میگا ایونٹ پی ایس ایل 7 کے آغاز سے قبل ہی کرکٹ کے مداحوں کیلئے ماحول بنا دیا ہے۔اس ویڈیو پر ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت میں موجود گلوکار عاطف اسلم کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/01/2022 - 14:36:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :