کلارک پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر،

مائیکل کلارک کو ٹیسٹ ٹیم میں کھلانے یا نہ کھلانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا

منگل 16 ستمبر 2014 21:58

میلبورن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک ’ہیم سٹرنگ‘ کی وجہ سے پاکستان کے خلاف اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔33 سالہ بلے باز زمبابوے کے خلاف حالیہ دورہ بھی مکمل نہیں کر پائے تھے اور ان کی جگہ ٹیم کی قیادت جارج بیلی نے سنبھالی تھی۔

آسٹریلیا کی ٹیم کے فزیوتھیراپسٹ ایلکس کونٹورس کا کہنا ہے کہ ’سکین سے ٹینڈن کو نقصان کی نشاندہی ہوئی ہے جس سے صحت یابی کا عمل پیچیدہ ہوگیا ہے۔‘پاکستان کے خلاف پانچ اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم ایک ٹی 20، تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔آٹھ ستمبر کو جب کرکٹ آسٹریلیا نے کلِک پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے کلِک اپنی ٹیم کا اعلان کیا تھا تو اس میں کلارک کو ایک روزہ اور ٹیسٹ ٹیموں میں بطور کپتان شامل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کرکٹ حکام نے 105 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مائیکل کلارک کو ابھی ٹیسٹ ٹیم میں کھلانے یا نہ کھلانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ وقت آنے پر کلارک کی صحت دیکھ کر کیا جائے گا۔آسٹریلیا کو پاکستان سے سیریز کے بعد جنوبی افریقہ کی میزبانی کرنی ہے جو تین ٹی20 اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلنے آئے گی۔

وقت اشاعت : 16/09/2014 - 21:58:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :