برطانوی کرکٹر فل سالٹ انگلش ٹیم کے ساتھ دورہ پاکستان کیلئے پرامید

پاکستان سپر لیگ بیٹرز کیلئے مشکل ٹورنامنٹ ، بولنگ کا معیار ٹاپ پر ہے، رنز بنانا مشکل : وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 فروری 2022 14:53

برطانوی کرکٹر فل سالٹ انگلش ٹیم کے ساتھ دورہ پاکستان کیلئے پرامید
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 فروری 2022ء ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور لاہور قلندرز کے سکواڈ میں شامل فل سالٹ کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو ستمبر میں انگلش ٹیم کے ساتھ ضرور پاکستان آؤں گا، پہلے بھی جب پاکستان آیا تھا تو بہت انجوائے کیا تھا۔

(جاری ہے)

25 سالہ فل سالٹ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل دنیا بھر کے نوجوان کرکٹرز کی ڈویلپمنٹ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، مجھے فرنچائز لیگ کھیلنے کا پہلا موقع لاہور قلندرز سے ہی ملا تھا، لاہور قلندرز کا پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) مثالی پروگرام ہے، بہت سے پلیئرز اس کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ بیٹرز کیلئے ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے، پی ایس ایل میں بولنگ کا معیار ٹاپ پر ہے، رنز بنانا مشکل ہے، انگلش کرکٹرز کی فرنچائز لیگ میں پرفارمنس کو انگلینڈ سیٹ اپ فالو کرتا ہے۔ فل سالٹ نے کہا کہ قرنطینہ سے باہر نکل کر فیلڈ میں آنے کیلئے بے تاب ہوں، امید ہے اس بار لاہور قلندرز کیلئے ٹرافی جیتیں گے۔ انگلش کرکٹر نے کہا کہ سکیورٹی کے حوالےسے کس کو کیا محسوس کرنا، یہ ہر کسی کا اپنا فیصلہ ہے۔                                                                                                                 
وقت اشاعت : 04/02/2022 - 14:53:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :