انٹرسکولز سکواش ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘قمرزمان کی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم حافظ محمد ابراہیم سے ملاقات

ہفتہ 26 فروری 2022 20:15

انٹرسکولز سکواش ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘قمرزمان کی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم حافظ محمد ابراہیم سے ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2022ء) خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان نے گزشتہ روز ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم حافظ محمد ابراہیم اور دیگر حکام سے ملاقات کی جس میں انہوں نے انٹر سکولز سکواش ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے بارے میں انہیں آگاہ کیا ‘ سکواش لیجنڈقمرزمان نے کہاکہ انٹر سکولز سکواش ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جلد ہی شروع کیا جارہا ہے ملاقات میں تمام اضلاع کے سپورٹس اے ڈی اوز نے بھی بھرپور شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹر سکولزسکواش ٹیلنٹ پروگرام کا آغاپشاور سے کیا جائے گا جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں یہ پروگرام پشاور میں بچوں کے امتحانا ت کے فورا بعد شروع ہوگا جس کی باقاعدہ تاریخوں کا اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا جس کے لئے ڈائریکٹر تعلیم حافظ محمد ابراہیم نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور کے تمام مڈلز سکولز سے خواہش مند سکواش کے بچوں کا ڈیٹا جلد فراہم کریں گے اور پھر ان کھلاڑیوں کے ٹرائلز اور لیگ میچ پشاور میں ہوں گے جس کے بعد منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کو مزید ٹریننگ اور میچوں کے لئے تیار کیاجائے گا قمرزمان نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن اور پاکستان ائرفورس کے سربراہ ائر چیف مارشل ظہیر الدین بابر اور ان کی پوری ٹیم کو بھی پشاور مدعو کیا جائے گا پاکستان سکواش فیڈریشن نے اس سلسلے میں ہمیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے اس سلسلے میں صدر کے پی سکواش ایسوسی ایشن دائود خان بھی اہم ترین کردار ادا کررہے ہیں ‘قمرزمان نے کہا کہ پشاور کے بعد ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کادائرہ کارخیبرپختونخوا کے تمام اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 26/02/2022 - 20:15:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :