نئی ٹیسٹ رینکنگ، اظہر علی کی ٹاپ 15 بلے بازوں کی فہرست میں واپسی، بابراعظم کی 9ویں پوزیشن برقرار

امام الحق 477 پوائنٹس کیساتھ کیریئر کی بہترین 63ویں پوزیشن پر پہنچ گئے، عبداللہ شفیق دوسری اننگز میں سنچری مارکر 27 درجے ترقی کرکے 67 نمبر پر پہنچے، نعمان علی کا 19 درجے ترقی کے بعد 51واں نمبر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 مارچ 2022 13:49

نئی ٹیسٹ رینکنگ، اظہر علی کی ٹاپ 15 بلے بازوں کی فہرست میں واپسی، بابراعظم کی 9ویں پوزیشن برقرار
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مارچ 2022ء ) میزبان پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں بلے بازوں کی موجیں رہیں اور امام الحق نے دونوں اننگز میں سنچری بنا کر 477 پوائنٹس کے ساتھ کیریئر کے بہترین 63ویں نمبر پر جانے کا جشن منایا۔ اظہر علی نے 185 رنز بنائے اور دس درجے ترقی کر کے 12 نمبر پر پہنچ گئے جب کہ عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں سنچری جوڑ کر 27 درجے ترقی کرکے 67 نمبر پر پہنچ گئے۔

مارنس لبوشین اب بھی ٹاپ رینکنگ ٹیسٹ بلے باز ہیں ۔ عثمان خواجہ بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے لیکن انہوں نے 6 درجے ترقی کے بعد 24ویں پوزیشن اپنے نام کی جو تین سال میں ان کی بلند ترین پوزیشن ہے۔ باؤلرز میں پاکستان کے نعمان علی نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں لے کر 19 درجے ترقی کر کے 51 پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ٹاپ 12 بلے بازوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، تیرہویں پوزیشن پر افغانستان کے حضرت اللہ زازئی ہیں جب کہ بنگلہ دیش کے لٹن داس سیریز کے دوران 26 درجے ترقی پاکر49 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

گیند کے ساتھ، نسیم احمد نے پہلے میچ میں 4 وکٹیں لیکر ٹاپ 10 باؤلرز میں جگہ بنائی ہے۔ موہالی میں سری لنکا کے خلاف ہندوستان کی حالیہ جیت میں رویندر جڈیجہ کی کارکردگی نے انہیں نمبر ون پر پہنچا دیا ہے۔ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ان کے ناقابل شکست 175 رنز نے انہیں بلے کے ساتھ 54 ویں سے 37 ویں نمبر پر پہنچا دیا اور میچ میں 9 وکٹیں لینے پر 17 ویں پوزیشن ان کے نام ہوگئی ۔ انہوں نے جیسن ہولڈر سے ٹاپ آل راؤنڈر کا مقام دوبارہ حاصل کرلیا جو فروری 2021ء سے اس پر فائز تھے۔
وقت اشاعت : 09/03/2022 - 13:49:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :