آئی سی سی کی جانب سے بنگلور ٹیسٹ کی پچ کو بھی غیر معیاری قرار دے دیا گیا

میچ ریفری جواگل سری ناتھ کی رپورٹ میں وکٹ کو معیار سے کم قرار دیا گیا، چنا سوامی سٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ملا، یہ ڈی میرٹ پوائنٹ 5 سال تک ایکٹیو رہیگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 مارچ 2022 13:36

آئی سی سی کی جانب سے بنگلور ٹیسٹ کی پچ کو بھی غیر معیاری قرار دے دیا گیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 مارچ 2022ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان بنگلور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ کو غیر معیاری قرار دے دیا ۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان 12 مارچ سے بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مجموعی 39 وکٹوں میں سے 26 سپنرز نے لیں جب کہ کھیل کے پہلے دن باولرز نے 16 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

تاہم آئی سی سی کے میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کھیل کے پہلے دن ہی پچ نے سپنرز کو بہت زیادہ ٹرن فراہم کیا اگرچہ ہر سیشن کے ساتھ اس میں بہتری آئی لیکن میری نظر میں یہ بلے اور گیند کے درمیان یکساں مقابلہ نہیں تھا۔ میچ ریفری کی رپورٹ میں آئی سی سی قوانین کے مطابق اس وکٹ کو معیار سے کم قرار دیا گیا جبکہ بنگلورکے چنا سوامی سٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ملا، یہ ڈی میرٹ پوائنٹ 5 سال تک ایکٹیو رہے گا۔

واضح رہے کہ اسی ماہ آئی سی سی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں استعمال ہونیوالی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی وکٹ کو بھی معیار سے کم قراردیا تھا۔                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 22/03/2022 - 13:36:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :