پاکستان ایشین گیمزہاکی کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ،مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا،دونوں ٹیمیں 2 اکتوبر کی سہ پہر 3 بجے گولڈ میڈل کے حصول کے لئے آمنے سامنے ہوں گی

منگل 30 ستمبر 2014 21:38

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) پاکستان ایشین گیمزہاکی کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ایشین گیمز مقابلوں میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی پاکستان گولڈ میڈل کے حصول کے لئے صرف ایک میچ دوری پر ہے۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں ملائیشیا کے خلاف قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا تاہم پہلے دو ہاف میں دونوں جانب سے کوئی گول نہیں کیا گیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنیلٹی شوٹ آوٴٹ پر ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے 6 گول کئے گئے جبکہ ملائشین کھلاڑی 5 گول کر سکے۔قومی ٹیم کا فائنل میں مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا اور دونوں ٹیمیں 2 اکتوبر کی سہہ پہر 3 بجے گولڈ میڈل کے حصول کے لئے آمنے سامنے ہوں گی۔

وقت اشاعت : 30/09/2014 - 21:38:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :