بابر اور فخر زمان عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے، مسجد نبوی ﷺ سے تصاویر وائرل

قومی ٹیم کے کپتان اور اوپننگ بلے باز کو قمیض شلوار پہنے سر پر ٹوپی لیے دیکھا جا سکتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 24 اپریل 2022 20:07

بابر اور فخر زمان عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے، مسجد نبوی ﷺ سے تصاویر وائرل
مدینہ منورہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اپریل 2022ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ٹیسٹ بیٹر فخر زمان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ یوٹیوبر نادر علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں یوٹیوبر کو بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، بابر اعظم اور فخر زمان کو قمیض شلوار پہنے سر پر ٹوپی لیے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فخر زمان نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سعودیہ پہنچنے کی اطلاع دی۔ شیئر کی گئی تصویر میں فخر زمان کو مسجد نبوی ﷺ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جس کے کیپشن میں قومی کرکٹر نے درج کیا ’پھر کرم ہوگیا میں مدینے چلا‘۔

یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان اور کوچ وقار یونس نے بھی اہل خانہ کے ہمراہ حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جب کہ شوبز کی کئی شخصیات بھی عمرے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئی ہیں۔                                                                                                                                     
وقت اشاعت : 24/04/2022 - 20:07:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :