پاکستان اورسری لنکاکے مابین ویمنز کرکٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

بدھ 11 مئی 2022 21:15

پاکستان اورسری لنکاکے مابین ویمنز کرکٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 24 مئی سے شروع ہونے والی پاکستان بمقابلہ سری لنکا ویمنز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تمام میچز ساتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔بدھ کو یہاں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سیریز میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل تین میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے۔ آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال اور عمران جاوید اس سیریز میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے علی نقوی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے جاوید ملک کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/05/2022 - 21:15:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :