شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی ملاقات، کپتانی سے متعلق بیان پر معذرت

بدھ 15 اکتوبر 2014 11:51

شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی ملاقات، کپتانی سے متعلق بیان پر معذرت

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) بوم بوم آفریدی نے کپتانی سے متعلق متنازع بیان پر پی سی بی سے معذرت کرلی۔ ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان سے ملاقات کی، ان کا کہنا ہے کہ ون ڈے کپتان مصباح الحق کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں بدترین شکست کے بعد بوم بوم آفریدی نے کپتانی سے متعلق بیان دیا جس پر پی سی بی کی جانب سے وضاحت طلب کی گئی، اسٹار آل راؤنڈر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے معذرت کرتے ہوئے مزید کہا کہ مصباح الحق ورلڈ کپ 2015ء تک کپتانی کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔

وقت اشاعت : 15/10/2014 - 11:51:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :