پی سی بی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کادو روزہ اجلاس (کل) سے شروع ہوگا

بدھ 18 مئی 2022 21:45

پی سی بی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کادو روزہ اجلاس (کل) سے شروع ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چیف ایگزیکٹوزکا دو روزہ اجلاس کل بروز ( جمعرات ) سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہورمیں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں انڈر 19 اور سینئر سطح پر ڈویژنل کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس حوالے سے مجوزہ رپورٹ پر مشاورت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹس کھلاڑیوں کے لیے سٹی کرکٹ اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گے۔علاوہ ازیں،اجلاس میں ونٹرلیگ کرکٹ کی کامیابی کے بعد تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز میں سمر لیگ کرکٹ کے پروٹوکولز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سی سی اے انڈر 19 ٹورنامنٹس کا انعقاد اور تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز میں کھیل کا فروغ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں
وقت اشاعت : 18/05/2022 - 21:45:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :