ہم آپ کی تنخواہیں بڑھا رہے ہیں، رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو خوشخبری سنا دی

آئندہ کرکٹ سیزن ہمارے لیے اہم ، چاہتا ہوں کہ آپ سب بے خوف کرکٹ کھیلیں: چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 مئی 2022 17:34

ہم آپ کی تنخواہیں بڑھا رہے ہیں، رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو خوشخبری سنا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مئی 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کنڈیشنگ کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کو بورڈ روم میں بلایا گیا جہاں رمیز راجہ نے آنے والے میگا کرکٹ سیزن سے قبل ان کے ساتھ بات چیت کی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ آپ ہمارے رول ماڈل ہیں ہم آپ کو ہر بار عزت دیں گے ، ہم آپ کی تنخواہیں بڑھا رہے ہیں، جلد ہی سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی چیئرمین نے آنے والے کرکٹ سیزن کے بارے میں بات کی اور کھلاڑیوں کو توجہ مرکوز رکھنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا کرکٹ سیزن ہمارے لیے اہم ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ سب بے خوف کرکٹ کھیلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے آپ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ آپ میرے پاس کوئی بھی چیز لے کر آسکتے ہیں اور میں آپ کے لیے حاضر ہوں گا۔
واضح رہے کہ کنڈیشننگ کیمپ میں اس وقت 60 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔                                                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 20/05/2022 - 17:34:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :