پاکستان کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہم اسے شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چماری اتاپتو

پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے ،میں ذاتی طور پر پہلی بار پاکستان آئی ہوں یہاں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 مئی 2022 20:15

پاکستان کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہم اسے شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چماری اتاپتو
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو نے کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، سیریز میں دلچسپ اور بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔مپریکٹس سیشن کے بعد ساؤتھ اینڈ کلب، ڈی ایچ اے میں منعقد کی گئی پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے ،میں ذاتی طور پر پہلی بار پاکستان آئی ہوں یہاں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سری لنکا کی کپتان نے کہا کہ پاکستان کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا،ہماری ایک کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں اسکی،سری لنکا کے حالات بہتر ہونے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہاں کا موسم گرم ہے،لیکن ہماری کھلاڑی سیریز کیلئے پرامید ہونے کیساتھ پرجوش اور پرعزم ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا رشتہ ہے،سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،ہماری ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جن پر ہمارا انحصارہوگا۔

پاکستانی ٹیم کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سری کنکا کی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں،ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان سخت حریف ثابت ہوگا۔دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری نکا کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات قائم ہیں ،ہمارے پاس سینیئرزاور جونیئرزکا اچھا کامبی نیشن ہے،یہ ایک اہم دورہ ہے، ہم کافی وقت سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور اور ون ڈے میچز نہیں کھیل رہے،۔

سری نکا کی موجودہ صورتحال پر اظہار ِ خیال کرنے سے انکار کرتے ہوئے چماری اتاپتو نے کہاکہ امید ہے کہ ہماری قوم بحران سے نکل آئے گی اور آنے والے وقت میں ہمارے ملک کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے، اس پر مزید بات نہیں کرسکتی۔سیریز میں پاکستان پر برتری حاصل کرنے کے لئے پٴْرعزم دکھائی دینے والی سری لنکن کپتان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہم اسے شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیمز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24، دوسرا 26 جبکہ تیسرا 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 20:15:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :