سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان فتح کو ترس گیا ،نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو 3-2سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 20:07

سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان فتح کو ترس گیا ،نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو 3-2سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی

کوالالمپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء ) ملائیشیا میں جاری سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان فتح کو ترس گیا نیوزی لینڈ کیخلاف بھی 3-2سے شکست ، نیوزی لینڈ نے پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں جاری سلطان جوہری ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف میں نیوزی لینڈ نے بہترین کھیل پیش کیا اور کھیل کے 6منٹ میں ہی ہیری مسکینم نے گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلا دی کھیل کے 19ویں منٹ میں نک ووڈ نے گول کرکے ٹیم کی سبقت 2-0کردی ہاف ٹائم میں نیوزی لینڈ کو دو گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں پاکستان نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور نیوزی لینڈ پول پر کئی حملے کئے نیوزی لینڈ کے گول کیپر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول روکے کھیل کے 44ویں منٹ میں گریک جونز نے نیوزی لینڈ کی طرف سے تیسرا گول کرکے ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا کھیل کے آخری لمحات میں پاکستانی فاورڈز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو پنلنٹی کارنرز پر ابو محمد نے 56ویں اور 66ویں منٹ میں گول کرکے دو گول کردیئے گرین شرٹس نے مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر تیسرا گول نہ کرسکے اس طرح نیوزی لینڈ نے میچ 3-2سے جیت کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

وقت اشاعت : 16/10/2014 - 20:07:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :