ورلڈ کبڈی لیگ : سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز( کل) بھارت روانہ ہو گی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء ) ورلڈکبڈی لیگ میں شرکت کیلئے سپورٹس بورڈپنجاب کی ٹیم لاہور لائنزکل واہگہ بارڈر سے صبح 11بجے بھارت روانہ ہوگی۔ لاہور لائنز بھارت کے شہر جالندھر میں3میچز کھیلے گی ، پہلا میچ یویو ٹائیگرز کے ساتھ 17اکتوبرکو، دوسرا میچ یونائٹیڈ سنگھز کے خلاف 18اکتوبر کو اور تیسرا میچ 19اکتوبر کو پنجاب تھنڈر کے خلاف برلٹن پارک ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

شفیق چشتی ٹیم کی قیادت کریں گے ، ذیشان مانااور مشرف جنجوعہ نئے کھلاڑی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں، منیجر وقاص اکبر اور ہیڈ کوچ غلام عباس بٹ ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے ٹیم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹیم پورے اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے،لیگ کے مقابلوں میں لاہور لائنز کی کارکردگی بہترین رہی ہے امید ہے اس بار پنجاب کے شیر تینوں میچز جیت کر واپس لوٹیں گے اور دنیا میں پاکستان کا نا م روشن کریں گے، ہمارے کھلاڑی پر عزم ہیں ٹیم کو عالمی معیار کی ٹریننگ اور سہولتیں دی گئی ہیں اور کھلاڑیوں ٹریننگ کیمپ میں سخت محنت کی ہے پور ی قوم ان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے ۔

وقت اشاعت : 16/10/2014 - 21:41:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :