پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس جمعرات کے روز لاہور میں ہوگا

اتوار 19 اکتوبر 2014 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اہم اجلاس جمعرات کو لاہورمیں ہوگا،اجلاس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان گورننگ باڈی کو اپنے غیر ملکی دورے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کریں گے ۔ اجلاس میں قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں کارکردگی سمیت دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ہونیوالے اجلاس میں مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں ۔بورڈ کے چیئرمین بورڈ کے اراکین کو اپنے حالیہ دورہ بھارت،سری لنکا اور بنگلہ دیش میں بورڈ ز کے حکام سے ہونے والی ملاقاتوں سے بھی آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں معین خان سے ایک عہدہ واپس لئے جانے بارے بھی مشاورت کی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 19/10/2014 - 17:15:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :