ایشیاء کپ منتقل ہونے کی صورت میں سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہونے کا خدشہ

ملک معاشی بحران کا شکار ہے، آنے والا ہر ڈالر ہمارے لیے اہم، نقصان ناقابلِ تلافی ہوگا: سربراہ سری لنکن کرکٹ بورڈ ایشلے ڈی سلوا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 جون 2022 14:14

ایشیاء کپ منتقل ہونے کی صورت میں سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہونے کا خدشہ
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جون 2022ء ) سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ 2022ء منتقل ہونے کی صورت میں 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کی میزبانی سے ہمیں بڑی آمدنی متوقع ہے، اس لیے کوشش کررہے ہیں کہ ایونٹ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے۔

ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ’’ہمارا ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ ملک میں آنے والا ہر ڈالر ہمارے لیے اہم ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ہمیں یقین دلایا ہے کہ اگر سب صحیح رہا تو ایونٹ کی مزبانی سری لنکا ہی کرے گا‘‘۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم دورہ سری لنکا کے لیے کولمبو میں موجود ہے، جس کے باعث آئی لینڈرز کے ایشیاء کپ میزبانی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے پانچ ٹیسٹ رکن ممالک بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست مین ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ ایک ملک کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے شامل ہوگا۔ واضح رہے کہ رواں سال ایشیاء کپ ٹی 20 فارمیٹ پر مشتمل ہوگا جب کہ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جانا ہے۔                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 04/06/2022 - 14:14:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :