معین خان کی ٹیم منیجرکا عہدہ بچانے کیلئے لابنگ شروع، پی سی بی کے اعلیٰ حکام سے رابطے

جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے ٹیم منیجرکا عہدہ بچانے کیلئے لابنگ شروع کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اورچیف سلیکٹرمعین خان نے منیجرکا عہدہ بچانے کیلئے پی سی بی کیاعلی حکام سے مسلسل رابطے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

معین چیف سلیکٹرسے زیادہ منیجرکے عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ معین خان کے مستقبل کا فیصلہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد متوقع ہے۔ معین خان اس وقت پاکستان ٹیم کیساتھ بطورمنیجردوبئی میں ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کے مطابق دوعہدے نہیں رکھے جا سکتے۔

وقت اشاعت : 24/10/2014 - 19:12:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :