لاہور، کراچی کو انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی ملنے کا امکان

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلش ٹیم پاکستان میں تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی، ٹیسٹ میچز کی میزبانی کے لیے فیصل آباد، ملتان جیسے مقامات پر غور کیا جائیگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 30 جون 2022 17:37

لاہور، کراچی کو انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی ملنے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 جون 2022ء ) رواں سال اکتوبر ،نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل لاہور اور کراچی انگلینڈ کی 7 ٹی ٹونٹی میچوں کی میزبانی کرنے کا امکان ہے۔ انگلینڈ کی مرد اور خواتین دونوں ٹیموں کو اصل میں وائٹ بال میچز کے لیے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کی وجہ سے دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

تاہم، اس دورے کو دوبارہ شیڈول کیا گیا تھا کیونکہ انگلینڈ کو اب ورلڈ کپ سے قبل سات T20I میں پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بورڈ نے میچز ملتان اور فیصل آباد سمیت دیگر مقامات پر کرانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پھر یہ منصوبہ ختم کر دیا گیا۔ کرکٹ بورڈ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ کراچی اور لاہور سیریز کے دو اہم مقامات ہیں اور راولپنڈی کو بھی بیک اپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے، انگلینڈ کے 17 سال بعد پاکستان آنے کے بعد ہمیں امید ہے کہ لاہور اور کراچی میں میچز کے لیے ہائوس فل ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان میں تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کے لیے فیصل آباد، ملتان جیسے مقامات پر غور کیا جائے گا۔                                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 30/06/2022 - 17:37:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :