سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میچ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دے ڈالے

جسپریت بمراہ نے انگلش فاسٹ بولر کو ایک اوور میں 35 رنز جڑ دیئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 جولائی 2022 17:17

سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میچ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دے ڈالے
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 جولائی 2022ء ) انگلش فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ ٹیسٹ میچ کی تاریخ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے۔ انگلینڈ اور بھارت کے مابین کھیلے جارہے سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں جسپریت بمراہ نے انگلش فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ کو ایک اوور میں 35 رنز جڑدیئے۔
اس سے قبل 2003ء میں برائن لارا نے روبن پیٹرسن کو ایک اوور میں 28، جارج بیلی نے 2013ء میں جیمز اینڈرسن کو پرتھ کے مقام پر 28، کیشیو مہاراج نے جو روٹ کو 2020ء میں ایک اوور میں 28 مارے تھے۔

قذافی سٹیڈیم، لاہور کے تاریخی پاک بھارت ٹیسٹ میچ میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہربھجن سنگھ کے ایک اوور میں 27 رنز بنائے تھے۔ برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار رہی تاہم کپتان ریشبھ پنٹ کے 146 اور جڈیجا کے 104 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 416 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

(جاری ہے)

اس میچ میں سٹورٹ براڈ نے 18 اوورز میں 89 رنز دیئے اور محض ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ یاد رہے کہ سال 2007ء کے ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے سٹورٹ براڈ کو ہی ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔                                                                                                                
وقت اشاعت : 02/07/2022 - 17:17:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :