سنچری میں رشبھ پنٹ کا کوئی کمال نہیں ، انگلش باولرز نے اچھی گیندبازی نہیں کی : محمد آصف

پنٹ کا نچلا ہاتھ کام نہیں کرتا لیکن پھر بھی وہ سنچری سکور کرنے میں کامیاب رہے کیونکہ انگلش گیند بازوں نے ان کے کمزور سکورنگ ایریاز میں گیند بازی نہیں کی: سابق پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 3 جولائی 2022 14:24

سنچری میں رشبھ پنٹ کا کوئی کمال نہیں ، انگلش باولرز نے اچھی گیندبازی نہیں کی : محمد آصف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جولائی 2022ء ) پاکستان کے سابق تیز گیند باز محمد آصف نے ایجبسٹن میں آخری ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بلے باز نے 111 گیندوں پر تیز رفتار 146 رنز بنانے کے بعد کہا کہ انگلینڈ نے رشبھ پنت کے لیے اچھی گیند بازی نہیں کی۔ انگلش تیز گیند بازوں نے ہندوستان کو 5 وکٹوں پر 98 رنز تک محدود کردیا تھا جس کے بعد 24 سالہ نوجوان بلے باز نے شاندار باری کھیلتے ہوئے سنچری بنائی۔

پنت نے بائیں ہاتھ کے ساتھی رویندر جڈیجہ کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 222 رنز بنائے۔ محمد آصف نے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ یہ مکمل طور پر انگلینڈ کے گیند بازوں کی غلطی تھی کیونکہ پنت نے کوئی کمال کی باری نہیں کھیلی ، اس میں تکنیکی خرابیاں ہیں، اس کا نچلا ہاتھ کام نہیں کرتا لیکن پھر بھی وہ سنچری سکور کرنے میں کامیاب رہے کیونکہ انگلش گیند بازوں نے ان کے کمزور سکورنگ ایریاز میں گیند بازی نہیں کی۔

(جاری ہے)

محمد آصف نے کہا کہ میں افراد کا نام نہیں لوں گا لیکن انگلینڈ نے بہت سی غلطیاں کی ہیں، جب جدیجا اور پنت بیٹنگ کر رہے تھے تو وہ بائیں ہاتھ کے سپنر کو لے کر آئے تھے جو اس وقت باؤلنگ کا بہترین آپشن نہیں تھا۔ آصف نے کہا کہ میں پنت کے خلاف نہیں ہوں، لیکن مخالف ٹیم کے اس طرح کے فیصلوں سے آپ کو بڑا سکور کرنے کا موقع ملتا ہے۔ آصف نے یہ بھی یاد دلایا کہ انہوں نے ویرات کوہلی کے تکنیکی مسائل کی نشاندہی کی تھی لیکن انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کوہلی کو بلے بازی کرتے دیکھنا پسند ہے۔

سابق پیسر نے کہا کہ میں نے کچھ سال پہلے کوہلی کی تکنیکی خرابی کی نشاندہی کی تھی لیکن لوگوں نے مجھے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ،آج دیکھیں، اس نے کافی عرصے سے سنچری نہیں بنائی ہے، مجھے کوہلی کو دیکھنا اچھا لگتا ہے اور وہ بھی مجھ سے بڑا کھلاڑی ہے لیکن تکنیکی طور پر اسے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 03/07/2022 - 14:24:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :