اسلام آباد کی فٹ بال کلبوں کے عہدیداروں کی فٹ بال کی بحالی پر سابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی کاوشوں کی تعریف

منگل 5 جولائی 2022 16:40

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر خان، جناح کلب کے صدر طارق چوہدری، حیدری فٹ بال کلب کے صدر شفقت رضا، سپورٹنگ کلب کے چیرمین شوکت علی خان نے ملک میں فٹ بال بحالی پر سابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات قابل تعریف تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کی بحالی پر پاکستانی فٹ بالرز ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے فیفا ہاوس کا قبضہ نارملائزیشن کمیٹی حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام کرکے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستانی فٹ بالروں اور شائقین کھیل کے دل جیت لئے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ حکومت بھی فٹ بال کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کرے گی۔
وقت اشاعت : 05/07/2022 - 16:40:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :