پہلا ٹی 20 ، جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، رلی روسو کی 78 رنز کی طوفانی اننگز، مرد میدان قرار پائے

بدھ 5 نومبر 2014 19:53

پہلا ٹی 20 ، جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، رلی روسو کی 78 رنز کی طوفانی اننگز، مرد میدان قرار پائے

ایڈیلیڈ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء ) جنوبی افریقہ نے رلی روسو کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے 145 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ رلی روسو نے 78 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، کوئنٹن ڈی کوک 46 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

رلی روسو کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ میں جاری 3ٹی 20میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹو ں کے نقصان پر 144رنز بنائے شین واٹسن 47،فلنکر 41رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے وائٹ 24اور کپتان فنچ 14رنز بنا سکے ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ایبٹ نے 21رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پارنل اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی 144رنز کے جواب میں ساؤتھ افریقہ نے ہدف 19اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ڈی کوک 46اور رلی رسوکو کو 78رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تین میچوں کی سیریز میں افریقہ کو 1-0کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

وقت اشاعت : 05/11/2014 - 19:53:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :