معین خان سے ایک عہدہ واپس لینے کا فیصلہ مناسب وقت پرکیا جائے گا‘ چیئرمین پی سی بی

جمعرات 6 نومبر 2014 21:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بورڈ آف گورنرز نے معین خان کی تبدیلی کی اجازت دیدی ہے تاہم انہیں ابھی نہیں بلکہ مناسب وقت پر ہٹایا جاسکتا ہے،بورڈ میں 12سے 15افراددو‘ دو عہدوں پرکام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں ں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں یو اے ای میں ہونیوالی پاکستان نیوزی لینڈہوم سیریزکے لوگوکی تقریب رونمائی کے دوران میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ پی سی بی کے بورڈآف گورنززنے مجھے معین خان کے دوہرے عہدے کے لئے فیصلہ کرنے کامکمل اختیاردیاہے ،ابھی معین کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیاجارہااسکافیصلہ مناسب وقت آنے پرکیاجائے گا۔کرکٹ بورڈ میں 12 سے 15 آفیشل 2،2 عہدوں پر کام کر رہے ہیں تاہم چیف سلیکٹر اور منیجر معین خان اپنی دہری ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور مناسب وقت پر ان سے ذمہ داریاں لے لی جائیں گی۔

(جاری ہے)

دیگر دوہری ذمہ داریاں والے آفیشلز میں سے چندایک کے بارے میں ابھی فیصلہ کیاجارہاہے جبکہ باقی افرادکے بارے میں فیصلہ بعدمیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں وائٹ واش کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھے گی، ابھی بورڈ کی آمدنی کے بجائے ٹیم کی جیت اور ہار کو دیکھا جارہا ہے کیونکہ ورلڈ کپ سے پہلے فتح سمیٹنا ٹیم کے لئے بہتر ہے۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو اسکول کی سطح پر فروغ دینا ہوگا اور انڈر 15 کے لئے کوچنگ کا نظام انتہائی ضروری ہے تاکہ مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کی ابتدا سے خامیوں کو دور کرلیا جائے۔۔شہریارخان نے مزیدکہاکہ سپانسرز کسی بھی ملک کے کھیلوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 06/11/2014 - 21:26:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :