سینیٹ نے پی سی بی میں ملازمین کی تعداد سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں توسیع کی منظوری دیدی

جمعہ 5 اگست 2022 14:52

سینیٹ نے پی سی بی میں ملازمین کی تعداد سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں توسیع کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) ایوان بالا نے گزشتہ پانچ سال کے دوران پی سی بی میں بھرتی کئے گئے ریگولر، کنٹریکٹ اور ایڈہاک ملازمین کی تعداد اور ان کو ملنے والی تنخواہ، الائونسز اور دیگر مراعات سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 60 ایام کار کی توسیع کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے تحریک پیش کی کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران پی سی بی میں بھرتی کئے گئے ریگولر، کنٹریکٹ اور ایڈہاک ملازمین کی تعداد اور ان کو ملنے والی تنخواہ، الائونسز اور دیگر مراعات سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 60 ایام کار کی توسیع کی منظوری دی جائے۔

ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی۔
وقت اشاعت : 05/08/2022 - 14:52:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :