سینیٹ نے سائنسی اور ٹیکنالوجیکل ایکو سسٹم کے فروغ کیلئے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بل 2021 منظور کر لیا

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی کارکردگی پر بھی ایوان میں مایوسی کا اظہار پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کو قومی مفاد میں مستعفی ہوجانا چاہئے، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا بیان

بدھ 29 ستمبر 2021 22:58

سینیٹ نے سائنسی اور ٹیکنالوجیکل ایکو سسٹم کے فروغ کیلئے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بل 2021 منظور کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2021ء) سینیٹ نے سائنسی اور ٹیکنالوجیکل ایکو سسٹم کے فروغ کیلئے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بل 2021 منظور کر لیا جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی کارکردگی پر بھی ایوان میں مایوسی کا اظہار کیا گیا جس پر وفاقی وزیرفہمیدہ مرزانے کہا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کو قومی مفاد میں مستعفی ہوجانا چاہئے۔

بدھ کو یہاں سینیٹ اجلاس کی صدارت چئیرمین صادق سنجرانی نے کی۔وزارت داخلہ نے سٹریٹ کرائمز کی تفصیلات پیش کیں اور بتایا کہ اسلام آباد میں رواں برس پرس چھینے کے 19 واقعات ہوئے۔رقم چھینے کے 58، موبائل کیش چھینے کے 73 واقعات ہوئے۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ جیولری چھینے کے 17، موبائل چھینے کے 81 واقعات ہوئے ،سینیٹ میں سائنسی اور ٹیکنالوجیکل ایکو سسٹم کے فروغ کیلئے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بل 2021 مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پیش کیا جس کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

بل پیش کیا گیا تو رضا ربانی نے سوال کیا کہ کیا اس بل کو ایکٹ کے تحت تحفظ حاصل ہی انہوں نے کہا کہ اس بل کو فیڈرل لاجیسلیٹیو لسٹ کے تحت تحفظ حاصل نہیں ہے، سینیٹر مشتاق احمد نے بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے قومی اسمبلی اور سینیٹ اس معاملے پر قانون سازی نہیں کر سکتے۔سینیٹ میں بل کی منظوری کا عمل التوا کا شکار رہا اس وزیر قانون فروغ نسیم کی رضا ربانی، شہزاد وسیم ، شیری رحمن سے ایکٹ کے معاملے پر مشاورت جاری رہی۔

قانون امتناع نشہ آور اشیاء ترمیمی بل 2021اور پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ بل 2021 کی منظوری ایوان نے دی۔ دونوں بل علی محمد خان نے پیش کیا۔سینیٹ میں اولمپک گیمز میں خراب کارکردگی زیر پر توجہ دلاو نو ٹس پر محسن عزیز نے کہا کہ پاکستان اولمپک گیمز میں بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔پاکستان نے ایک بھی میڈل نہیں لیا۔پی ایس بی کے معاملات کی بھی انکوائری ہونی چاہئیے، اس پر وفاقی وزیر بین الصوباء رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سینٹ سے قبل قومی اسمبلی کی کمیٹی کی سفارش ہے کہ پاکستان اولمپک کے صدر عارف حسن کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

ہماری حکومت کی بھی واضح رائے ہے کہ عارف حسن کو ہٹایا جائے۔ایوان کا تعاون و سپورٹ حاصل ہوتو ہم اسے ہٹادیں گے۔عارف حسن کو اس سے قبل تین حکومتیں ہٹانے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سپورٹس بورڈ کا بجٹ بہت کم ہے اسکو بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئی سپورٹس پالیسی تیار ہے، صوبوں کے کمنٹس کے منتظر ہے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزانے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شفاف طریقے سے ڈی جی تعینات کئے گئے ، پاکستان سپورٹس بورڈ کا بجٹ ایک ارب روپے ہے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہے پالیسی کے حوالے سے صوبوں کی جانب سے کچھ تاخیر کی گئی ہے ،مجھے سپورٹس پالیسی کے حوالے سے سپورٹ کی ضرورت ہے۔

سالوں سے بیٹھے لوگ نہ سسٹم ٹھیک کر رہے ہین نا عہدوں سے ہٹ رہے ہیں،اگر چاہتی تو سیاسی بنیادوں پر تعیناتی کر سکتی تھی،جو جینوین فیڈریشن نہیں ہے اسے معطل کیا جانا چاہیے،ماضی کی حکومت اس معاملے پر بے بس نظر آئیں،فیڈریشنز میرٹ پر ٹیمیں منتخب نہیں کرتی،طلحہ طالب کے کوچ کو بھی ٹوکیو اولمپکس میں نہیں بھجوایا گیا۔اتھلیٹکس فیڈریشن پر اولمپک کمیٹی نے پابندی عائد کی ہوئی ہے،میری ذاتی طور پر کسی سے لڑائی نہیں ہے۔

چیئرمین نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے توجہ دلاو نوٹس نمٹا دیا۔وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شفاف طریقے سے ڈی جی تعینات کئے گئے۔پاکستان سپورٹس بورڈ کا بجٹ ایک ارب روپے ہے ،سالوں سے بیٹھے لوگ نہ سسٹم ٹھیک کر رہے ہین نا عہدوں سے ہٹ رہے ہیں۔یہ جینوین فیڈریشن نہیں ہے اسے معطل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت اس معاملے پر بے بس نظر آئیں۔فیڈریشنز میرٹ پر ٹیمیں منتخب نہیں کرتی۔اتھلیٹکس فیڈریشن پر اولمپک کمیٹی نے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہمیری ذاتی طور پر کسی سے لڑائی نہیں ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مجھے دھمکی آمیز خطوط لکھ رہے ہیں۔ان کے خطوط سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔ان کو ہٹانے میں پارلیمان حکومت کا ساتھ دے۔ اس کے ساتھ ہی سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا
وقت اشاعت : 29/09/2021 - 22:58:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :