کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو زیردست خراج تحسین ، اعزاز شیلڈ دی

ٹریننگ کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے، فہمیدہ مرزا اور پی سی بی نے سہولیات فراہم کیں ، ارشد ندیم … اداروں کی سپورٹس ختم نہ کی جائے ، طلحہ طالب

جمعرات 7 اکتوبر 2021 14:54

کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو زیردست خراج تحسین ، اعزاز شیلڈ دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو زیردست خراج تحسین پیش کیا ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس سینیٹر رضاء ربانی کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات پر بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں اولمپئین طلحہ طالب اور ارشد ندیم شریک ہوئے اس موقع پر سینیٹرز کی جانب سے طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اراکین کمیٹی نے کہاکہ ارشد ندیم اور طلحہ حبیب کی کارکرگی کو سراہتے ہیں، قوم ارشد ندیم اور طلحہ حبیب کی طرف دیکھ رہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ آپ دونوں نے کامیابی کے لئے بڑی کوشش کی، آپ کی حوصلہ افزائی کو ضروری سمجھا۔

(جاری ہے)

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ یہ سوال بڑا پریشان کن ہے کہ ہر اچھے کام میں پاکستان پیچھے جا رہا ہے، سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ اسپورٹس کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے، ریاست کو جس طرح توجہ دینی چاہئے اس طرح توجہ نہیں دی جا رہی۔فہمیدہ مرزانے کہاکہ ان کھلاڑیوں کو سپورٹ چاہیے، ڈیپارٹمنٹ کو کہا ہے کہ میکنزم بنائیں کہ اگر کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے کے لئے آپ کے پاس پیسے ہیں،ڈیپارٹمنٹ سے کسی کھلاڑی کی تنخواہیں بند کرنے کا نہیں کہا۔

رضا ربانی نے کہاکہ پی آئی اے ایک سی ای او کے دس بارہ لاکھ برداشت کر سکتا ہے تو ایتھلیٹس کو کیوں نہیں اجلا س کے دور ان ارشد ندیم نے کہاکہ ٹریننگ کے حوالے سے بتائوں تو کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے، ،فہمیدہ مرزا اور پی سی بی کا شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے سہولیات فراہم کی ،ہر کھلاڑی کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے نوکری ڈھونڈوں۔ انہوںنے کہاکہ 2015 میں واپڈا کی نوکری لی، اس کے بعد اسپورٹس شروع کیا،اداروں سے اگر اسپورٹس ختم کی گئی تو ملک سے اسپورٹس ہی ختم ہوجائیگی۔طلحہ حبیب نے کہاکہ اداروں سے سپورٹس کیلئے سپورٹ ختم کی جا رہی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے،اداروں کی سپورٹس ختم نہ کی جائے۔ اجلاس کے دور ان کمیٹی میں ارشد ندیم اور طلحہ حبیب کو اعزازی شیلڈ دی گئیں دی
وقت اشاعت : 07/10/2021 - 14:54:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :