کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کی وجوہات سامنے آنے لگیں

17ہزار روپے ماہانہ کمانے والی فیکٹری ملازم انیلہ عزت بیگ تنخواہ کے بغیر چھٹیاں لے کر برمنگھم گئیں

بدھ 10 اگست 2022 14:13

کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کی وجوہات سامنے آنے لگیں
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کی وجوہات سامنے آنے لگیں۔ذرائع کے مطابق 17 ہزار روپے ماہانہ کمانے والی فیکٹری ملازم انیلہ عزت بیگ تنخواہ کے بغیر چھٹیاں لے کر برمنگھم گئیں،ڈسکس تھرو کی ایتھلیٹ کے پاس تیاری کے لیے جگہ تو دور کی بات ڈسک تک نہیں تھی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ باکسر مہرین بلوچ کے پاس کوئی کوالیفائیڈ کوچ نہیں تھا ، عدم سہولتوں کے باوجود خواتین کا گیمز میں شرکت کرنا قابل ستائش ہے۔واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کے 68 ایتھلیٹس نے 12 مختلف کھیلوں میں شرکت کی۔پاکستان نے مجموعی طور پر 8 میڈلز جیتے جس میں نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ اور ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا۔ریسلرز شریف طاہر، انعام بٹ اور زمان انور نے سلور میڈلز حاصل کیے جبکہ جوڈوکا شاہ حسین شاہ کے علاوہ ریسلرز عنایت اللہ اور علی اسد نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 14:13:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :